شہر میں ڈاکے،چوریاں،شہری جمع پونجی سے محروم

18 Jun, 2020 | 03:42 PM

Azhar Thiraj

فہد بھٹی : پولیس کی درجنوں فورسز اور24 گھنٹے گشت کے باوجودشہری غیرمحفوظ، ڈکیتی کی وارداتیں دن دیہاڑے ہونے لگیں۔ نشتر کالونی اعوان مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دن دیہاڑے ڈکیتی کی 8وارداتیں۔شہری جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔تاجروں اوررہائشی خوف وہراس کاشکار ہوکررہ گئے۔


لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پٹرولنگ بری طرح متاثر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، شہری اب دن میں بھی ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں۔ نشتر کالونی اعوان مارکیٹ کے علاقے میں دن دیہاڑے ایک ہی ہفتے کے دوران 8ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ تاجرکہتےہیں کہ ڈاکو دن دیہاڑے منڈلاتےپھرتےہیں، کبھی کسی کی دکان لوٹ لیتے ہیں تو کبھی بھرے بازار میں شہریوں کولوٹ لیاجاتاہے ۔


اعوان مارکیٹ میں ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے لوٹ مار کرکے فائرنگ کرنے اور فرار ہونے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں ،اعوان مارکیٹ کےمکینوں کامطالبہ ہےکہ علاقےمیں پولیس پٹرولنگ کا نظام بہترکیاجائےاوروارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

پولیس کےمطابق انہیں اطلاع ملی ہے  کہ مصری شاہ کےعلاقے میں جوا کرایا جاتا ہے، پولیس نےمخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم عرفان،ہمایوں، سہیل،سعید، طیب،واجد اورارشد کو گرفتارکرلیا،،ملزمان کے قبضے سے77 ہزار نقدی اور چھ موبائل فونز برآمد کیےگئے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کوحراست میں لیکرقمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہےشہر بھر میں کورونا وائرس کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،گارڈن ٹاؤن کے چار بلاک سیل کردیے گئے۔ پولیس کی ناکہ بندی ، رہائشیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گارڈن ٹاؤن میں جانے کی اجازت  دی جارہی ہے۔کینال روڈ سے گارڈن ٹاؤن کی جانب جانیوالے راستے پر ناکہ لگا راستے کو مکمل طور پر بند کیا گیا۔گارڈن ٹاؤن کے انٹری پوائنٹس پر پولیس کی جانب سے بیریئرز لگا راستے کو بند کیا گیا ہے ،، جہاں گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ گارڈن ٹاون میں موجود دفاتر میں کام کرنیوالوں سمیت دیگر شہریوں کو واپس بھیجا گیا،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گارڈن ٹاؤن میں سیل شدہ بلاک میں شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہر قسم کے دفاتر کو بھی بند کروا دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں