ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ڈاکٹر روبینہ عنایت امریکا میں انتقال کرگئیں

پاکستانی ڈاکٹر روبینہ عنایت امریکا میں انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نژاد لیڈی ڈاکٹر امریکا میں انتقال کرگئیں، ڈاکٹر روبینہ عنایت شمالی امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی  ایسوسی ایشن (اے پی پی این اے) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن اور تاحیات ناظمہ تھیں۔

ایسوسی ایشن کے آفیشل فیس بک  پیج پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی پی این اے بورڈ آف ٹرسٹیز کی  ممبر  ڈاکٹر روبینہ عنایت انتقال کرگئی ہیں  ، اپنا( اے پی پی این اے ) فیملی کیلئے یہ خبر افسوسناک ہے کہ ایک اچھی اور بہترین ساتھی کو کھودیا ہے ۔

ڈاکٹر روبینہ عنایت  کا انتقال  پر  اپنا نے  ان کے شوہر ڈاکٹر ساجد چوہدری سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے،تنظیم نے ان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ہے ۔ڈاکٹر روبینہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی فارغ التحصیل تھیں اور ان کو   بچوں کی نفسیات  میں مہارت حاصل تھی ۔ وہ شمالی امریکہ کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی سابق طالب علم  صدر تھیں ، اپنا کی تاحیات ناظمہ بھی تھیں۔

اپنا کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ آف ٹرسٹیز  نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی روح کو  جنت میں جگہ دے اور ان کیلئے آخرت میں آسانیاں پیدا کرے۔

یاد رہے امریکا میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے،ان میں ڈاکٹر ز سر فہرست ہیں، پاکستان ڈاکٹر امریکا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer