ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ایم جی افسروں سمیت 17 اہلکاروں پر کرپشن کا مقدمہ درج

ڈی ایم جی افسروں سمیت 17 اہلکاروں پر کرپشن کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،طاقتور افسران کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،دوڈی ایم جی افسران سمیت 17 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی افسروں سمیت 17 اہلکاروں پر کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان پر 17 کنال 18 مرلہ کمرشل اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،رانا محمد ارشد منصور پر 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،اینٹی کرپشن نے رانا محمد ارشد ،ڈاکٹرمنصور احمد کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا۔


مقدمے میں ہیڈکلرک کالونی برانچ قصور قیصر نجم شاہ، مفاد کنندگان محمد اسلم، غلام فاطمہ ،خورشید بیگم، پروین بی بی ،اللہ دتہ، رشیداں بیگم کو نامزد کیا گیا ہے،محمد جاوید، نسیم مقبول، عمران مقبول، محمد کامران مقبول، رضوان مقبول 
عالیہ وحید، شازیہ مقبول، نازیہ مقبول بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔قمر محمود منج، عمران الہی کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس سے منظوری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا،قصور میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer