ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی کے منتظر اسا تذہ کی رپورٹ طلب

ترقی کے منتظر اسا تذہ کی رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے گریڈ 20 میں ترقی کے منتظر لاہور کے 32 اور گریڈ 19 میں ترقی پانے والے لاہور کے بیس سینئر اساتذہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔


ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے گریڈ 20 میں ترقی کے منتظر لاہور کے 32 سینئر اساتذہ سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی پی آئی نے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے لاہور کے بیس اساتذہ سے بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔مذکورہ اساتذہ میں سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ، سبجیکٹ سپشلسٹ اور سینئر ہیڈ ماسٹر شامل ہیں۔مذکورہ اساتذہ کو دو روز میں کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ڈی پی آئی سکینڈری رپورٹ کا جائزہ لے کر اساتذہ کو گریڈ انیس اور بیس میں ترقیوں کے احکامات جاری کریں گے۔

ڈی پی آئی سکینڈری نے کارکردگی رپورٹ کے حصول کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈی ای او سکینڈری لاہور نے بھی متعلقہ اساتذہ کو احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کیلئے ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے بجٹ میں اَپ گریڈیشن ، تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہ ملنے پر حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔صدر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانا سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی ہے، احتجاج کریں گے۔


لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے رواں مالی سال پیش کیے جانیوالے بجٹ میں اَپ گریڈیشن ، تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہ ملنے پر حکومتی فیصلہ کو مسترد کردیا ہے۔ بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانا سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی ہے،پنجاب حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ صدر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہائی سکولوں میں کام کرنیوالے لیب اٹینڈنٹس کو دیگر محکموں کی طرح گریڈ 4 میں ترقیاں دے۔ جنرل سیکرٹری رانا زاہد کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اساتذہ،لیب اٹینڈنٹ ، آئی ٹی لیب انچارج ،کلرکس اوردیگر ملازمین احتجاج پر مجبور ہونگے۔انھوں نے دھمکی دی کہ احتجاج پنجاب اسمبلی کے باہر مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer