معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد جمع

18 Jun, 2020 | 12:46 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کروائی۔

 

تفصیلات کے مطابق معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،   طارق عزیز پاکستان کی پہنچان تھے، ایوان سول ایوارڈے کی سفارش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں، آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے کہنے والی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے اور پروگرام نیلام گھرکے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق ان کے  اہلخانہ کے کی تھی،  طارق عزیز کا پروگرام " بزم طارق عزیز" 1974 میں شروع ہوا طارق عزیز 1997 سے 1999 تک ممبر قومی اسمبلی بھی رہے، طارق عزیز کو 1992 میں ان کی بہترین فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

طارق عزیز 1936 میں بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے تھے، طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے1964 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنے پیشہ وارانہ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

تونے مجھکو کھو دیا
میں نے تجھے کھویا نہیں

 

طارق عزیز انتہائی نفیس شخصیت تھے انہوں نے 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیا وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔ انہیں پروگرام نیلام گھرسے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ طارق عزیز شاعری بھی کرتے تھے اور ان کا حافظہ بھی کمال کا تھا، ان کو اردو کے ہزاروں اشعار ازبر تھے۔

 

 

مزیدخبریں