شاہین عتیق : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس اور آمدن سےزائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں حمزہ شہبازکےجوڈیشل ریمانڈمیں یکم جولائی جبکہ شہبازشریف فیملی کےاثاثے منجمدکرنےکیخلاف درخواست پرسماعت دس جولائی تک ملتوی کردی ۔
احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کی کورٹ میں آمدن سےزائداثاثےاورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت تھی۔ عدالت میں پولیس نے حمزہ شہبازکوجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کیلئےپیش کرناتھالیکن حمزہ شہبازکوپیش کرنےکی بجائےجیل کی طرف سےوارنٹ بھجوادیےگئے ۔عدالت کو بتایاکہ حمزہ شہبازکوکورونا وائرس کی وجہ سےپیش نہیں کیاجائےگا ۔استدعاہےکہ جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کر دی جائے، جس پرعدالت نےوارنٹ پریکم جولائی تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت میں شہبازشریف کی طرف سےفیملی کےاثاثےمنجمدکرنےکیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں بحث کے لیےمہلت مانگ لی گئی، اس پرعدالت نےآخری موقع دیتےہوئےکارروائی دس جولائی تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کےجج امجدنذیرنےسابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کیخلاف غیرقانونی اثاثےکےریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے چارگواہوں کے بیانات قلمبندکرنےکےبعدملتوی کر دی۔عدالت نے مزیدگواہ طلب کرلیے۔
یاد رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کورونا مثبت آیا ہے،انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں آئسو لیٹ کررکھا ہے،ملک میں کورونا سے مزید 184 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2968 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 154335 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1149 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 731 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 89، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔