(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے درمیان یونٹی اسٹیڈی سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں قومی سطح پر تحقیق کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کیفیت کا ادراک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے درمیان یونٹی اسٹیڈی سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں قومی سطح پر تحقیق کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کیفیت کا ادراک کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے مشترکہ طور پر ایک پرپوزل تیار کرکے ڈبلیو ایچ او کو دیا تھا جسے منظور کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سطح پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق پالیسی اور پلاننگ بھی معاون ثابت ہوں گے۔
کورونا وائرس سے متعلق دنیا بھر کےطبی ماہرین اور سائنسدان نئے نئے انکشافات کررہے ہیں، برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پاکستان میں کورونا سے متعلق حیران کن تخمینے دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگست 2020 کی وسط تک پاکستان میں یومیہ کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ تک افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امپیریل کالج لندن نے برطانوی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے متعدد اداروں اور ماہرین کے ساتھ ایک الگورتھم منصوبے کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک میں کورونا سے متعلق تخمینوں کی رپورٹ مرتب کی، آن لائن جاری کیے گئے منصوبے میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، برازیل، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، روس، انڈونیشیا، شام اور ترکی سمیت درجنوں ممالک سے متعلق اندازوں پر مبنیٰ حیران کن اعداد و شمار جاری کیے گئے۔