(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 64 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 46 ہزار 135 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 96 ہزار 769 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 594 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 21 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 64 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 46 ہزار 135 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 96 ہزار 769 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 594 کی حالت تشویش ناک ہے اور جبکہ 43 لاکھ 21 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا وائرس کے مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 132 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 400 ہو چکی ہے۔
امریکا کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں11 لاکھ 86 ہزار 227 کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے16 ہزار695 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 3 ہزار 41 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے کل کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 439 ہو گئے۔