کورونا خوف کی علامت بننے لگا، مزید19 جاں بحق،  29819 نئے  کیس

18 Jun, 2020 | 08:40 AM

Shazia Bashir

جیل روڈ (زاہدچودھری، عمرا سلم، عابدچودھری ) لاہور میں 24گھنٹے کے دوران مزید 19 اموات ہوگئیں۔ 1642 نئے کیسز سامنے آگئے۔ 724 مریض ہسپتالوں میں داخل جن میں سے 333 انتہائی نگہداشت وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں 24گھنٹے کے دوران مزید 19 اموات ہوگئیں۔ 1642 نئے کیسز سامنے آگئے۔ 724 مریض ہسپتالوں میں داخل جن میں سے 333 انتہائی نگہداشت وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ شہرمیں مجموعی اموات کی تعداد419 ہوگئی۔ جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد 29819  ہوگئی۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 724 مریض داخل ہیں جن میں سے 333 آئی سی یو میں داخل ہیں اور 124 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 

پنجاب میں کورونا وائرس کے2361 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 58,239 ہوگئی ہے۔ کورونا سے صوبے بھر میں 68 اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 1149 ہوگئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتہ کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 375,523 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 17,780 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مسلم لیگ( ن) کے رہنما و پی پی170 سے ٹکٹ ہولڈرمیاں عمران جاوید اورسابق ڈسٹرکٹ ممبر بی بی وڈیری بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئیں، دونوں نے اپنی رہائشگاہوں پرقرنطینہ کرلیا۔ لیگی رہنماؤں نے دوست احباب سے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔سی سی پی او زوالفقار حمید کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک لاہور پولیس کے 327 افسران و اہلکار متاثر ہو گئے۔

کورونا سے 124 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں جبکہ لاہور پولیس کے 198 افسران و اہلکار قرنطینہ ہیں اور اب تک لاہور پولیس میں کورونا وباء سے شہداء کی تعداد پانچ ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر نے کورونا کو شکست دے دی۔صحت یابی کے بعد گھر پہنچ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے اور صحت یابی کے ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔

مزیدخبریں