( سٹی 42 ) 330 کلو وزنی صادق آباد کے شہری نور حسن کو علاج کیلئے لاہور منتقل، آرمی چیف کی ہدایت پر نور حسن کو ایئر ایمبولینس پر لاہور منتقل کیا گیا۔
ماہر سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن اور ان کی ٹیم نے موٹاپے کے مرض میں مبتلا نور حسن کو وصول کیا، شالامار ہسپتال مریض کیلئے خصوصی کمرہ اور بیڈ تیار کرلیا گیا ہے۔ نور حسن کی جسامت موٹی ہونے پر گھر کی دیوار توڑ کر باہر نکالا گیا۔ ماہر سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن کہتے ہیں آج طبی معائنہ اور ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ایک سے دو روز میں آپریشن کریں گے۔
واضح رہے نور حسن نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی۔