گھریلو جھگڑے پر خاتون نے موت کو گلے لگا لیا

18 Jun, 2019 | 08:43 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) ساندہ کے علاقے میں خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق ساندہ کی رہائشی 24 سالہ اقرا نے خاوند کے ساتھ لڑائی ہونے پر زہریلی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اقرا نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

اقرا کے خاوند کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات اقرا کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سے اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس کا کہناتھا کہ قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں