ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھلوں کے بادشاہ آم کا اچار موسم گرما کی سوغات

پھلوں کے بادشاہ آم کا اچار موسم گرما کی سوغات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پھلوں کا بادشاہ آم یوں تومٹھاس میں اپنی مثال آپ ہے، مگریہی آم کچا ہو تو اس کا اچار بھی چٹخارے میں الگ ہی ذائقہ رکھتا ہے۔
ہاں جی! موسم گرما کی خاص سوغات آم، ہر کسی کو پسند ہے، کچے آم کوکیری بھی کہا جاتا ہے، گرمیوں میں کیری سے تیار کیا گیا چٹ پٹا مزے دار اچار شہری بہت شوق سے کھاتے ہیں۔  آم کے اچار کے شوقین اس کی خریداری کے لیے منڈی کا رخ کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے کیری کٹواتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گھر میں بنے ہوئے اچار کا مزہ ہی اپنا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے اچھی کیریاں آتی ہیں جن کی اپریل سے اگست تک فروخت جاری رہتی ہے۔
کچے آم نہ صرف اچار بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں بلکہ کچھ لوگ اس کی میٹھی چٹنی بھی بناتے ہیں توکچھ لوگ اس کا جوس پینا بہت پسند کرتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer