سٹی42: اپوزیشن نے اگلے ہفتے حکومت مخالف تحریک کے خدوِخال طے کرنے کے لیے اے پی سی بلوالی، اس اے پی سی سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس پر اراکین اسمبلی مختلف رائے رکھتے ہیں۔
حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس پر حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکن کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں حکومت کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین پراعتماد ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکے گی تاہم اپوزیشن بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر آمادہ نظر آتی ہے۔
حکومت مخالف اے پی سی پر پنجاب اسمبلی ارکان آمنے سامنے
18 Jun, 2019 | 06:52 PM