نئے پاکستان میں پراپرٹی ٹیکس ختم

18 Jun, 2019 | 10:43 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پنجاب حکومت نے پہلی بار طلاق یافتہ خواتین اور یتیم پر پراپرٹی ٹیکس ختم کردیا، صوبائی وزیر ایکسائز کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹس منصوبے کیلئے موجودہ نظام کی بجائے سستی پلیٹس کی فراہمی کے لیے نیاسسٹم متعارف کروائیں گے۔

صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے محکمہ ایکسائز میں ریفارمز اور آئندہ کی حکمت عملی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 10 ماہ میں 2 لاکھ پراپرٹیاں ٹیکس نیٹ میں شامل کیں،جس سے 2 ارب سے زائد کا ٹیکس وصول ہوا ہے، شکایات کے ازالے کے لیے بھی نیا سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔

حافظ ممتازکا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد ہونے سے ریونیو میں کمی ہوئی تھی اب اس ٹیکس کو ختم کردیا گیا ہے، آئندہ ماہ بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروا رہے ہیں، ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے موٹروے اور ہائی وے پر قائم کمرشل املاک پر پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ نمبر پلیٹوں کا نیا سسٹم لایا جائے گا، جس سے پلیٹس موجودہ قیمت سے سستی فراہم کریں گے، ڈالرکی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے نیا کنٹریکٹ جاری نہیں کیا جارہا، نمبر پلیٹوں کا نیا سسٹم وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔

وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے محکمے میں 30 جون کے بعد نئی ٹرانسفر پالیسی تشکیل دینے کا بھی اشارہ دے دیا۔

مزیدخبریں