ہنگری سفیر کا تاریخی مقامات کا دورہ

18 Jun, 2019 | 12:44 AM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) ہنگری سفیر ازتوان کا اندرون شہر کا دورہ، تاریخی مقامات کی سیر کی، لاہوریوں کی مہمان نوازی کی بھی خوب تعریف کی۔

ہنگری کے سفیر ازتوان 5 رکن وفد جس میں ہنگری کے صحافی بھی شامل تھے کے ہمراہ دہلی دروازہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا، مغل طرز تعمیر اور مسجد کی تاریخ کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے شاہی حمام بھی دیکھا اور تاریخی عمارات کی بہترین دیکھ بھال پر پاکستانیوں کی تعریف کی۔

ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان خاص کر لاہوریوں نے بہت محبت دی ہے اور انہیں تاریخی مقامات کی سیر سے بہت اچھا محسوس ہوا ہے۔

مزیدخبریں