کوئی بھی محب وطن نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے: پرویز الہی

18 Jun, 2018 | 06:40 PM

رانا جبران

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے ہیں۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام محب وطن قوتیں متحد ہو کر ملک کو مسائل سے باہر نکلے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: تحریک انصاف کی نشستوں سے متعلق شکایتوں پرعمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں کی۔ اس پر موقع انہوں نے کارکنوں کو بھر پور انتخابی مہم چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ق لیگ کے دور میں ہونے والے فلاحی و عوامی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز،عمران خان پھنس گئے

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئےہیں۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کہا کہ کوئی بھی محب وطن نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے۔

مزیدخبریں