عید کے تیسرےروز چڑیا گھر کی رونقیں دوبالا،بچوں کو ’’سوزی‘‘کی یاد ستانے لگی

18 Jun, 2018 | 03:33 PM

حرااعوان

عفیفہ نصر اللہ: عید کا تیسرا روز، لاہور اور گردونواح کے رہائشی چڑیا گھر پہنچ گئے، سہانے موسم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں ۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق عید کا تہواراور ایسے خوبصورت موسم کا فائدہ لاہوری نہ اٹھا ئیں یہ ممکن نہیں۔ جب ہی تو شہریوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا چڑیا گھر کا۔ چڑیا گھر میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے والے افراد کا تا نتا بندھ گیا۔ کیا بچے کیا بڑے سبھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں 2 روز سے گیس بند،مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا 

 بندر، ہاتھی مور، پرندے، سب کچھ دیکھا مگر ایسے میں آئی سوزی کی بہت ہی یاد۔والدین تو کیا دادی نانی بھی بچوں کو محظوظ کرانے کے لیے کھینچ لائیں۔والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی ان کو لاہور لیے آئی ہے۔

مزیدخبریں