سروسز ہسپتال میں 2 روز سے گیس بند،مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا

18 Jun, 2018 | 02:55 PM

حرااعوان

عثمان الیاس: سروسزہسپتال میں دو روز سے گیس کی پائپ لائن میں خرابی کے باعث گیس بند ہے، گیس کی بندش کے باعث مریضوں کے لواحقین انتظامیہ شدید پریشانی س دوچارہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں دو روز سے گیس کی بندش ہونے کی وجہ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔انتظامیہ کہنا تھا کہ گیس پاٸپ لاینوں میں گیس کی جگہ پانی بھر گیا اور گیس میٹرز میں سے بھی پانی نکل رہا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ایئر پورٹ پر اچانک فائر،روانگی لاؤنج میں خوف و ہراس پھیل گیا 

 واضح رہے کہ ہسپتال میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال کے بیشتر کام رک گے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ سوٸی گیس کے محکمے میں بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوٸی شنواٸی نہیں۔

مزیدخبریں