خواجہ سراؤں کیلئے چیف جسٹس نے بڑا حکم دے دیا

18 Jun, 2018 | 01:36 PM

حرااعوان

ملک اشرف: سپریم کورٹ میں خواجہ سراؤں کوشناختی کارڈ کےحصول سےمتعلق ازخودنوٹس کی سماعت، چیف جسٹس پاکستان نے 15یوم میں شناختی کارڈکی فراہمی کیلئےکمیٹی قائم کردی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ سراؤں کوشناختی کارڈ کےحصول سےمتعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےسماعت کی۔ چیف سیکرٹری اکبر درانی،ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کی عدالت میں پیشی ہوئی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ ڈاکٹرنجم احمد شاہ سمیت دیگربھی عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:تحریک انصاف کی خواتین نےایک دوسرے کے کاغذات چیلنج کردئیے 

  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کےشناختی کارڈ1 ونڈوطریقےسےبننےچاہیں۔ عدالت تمام اقدامات خودآن لائن مانیٹر کرےگی۔میں خودسپر وائزکرونگا۔ بتایاجائےخواجہ سراؤں کےتحفظ کیلئے کیا اقدامات کیےجائیں۔ عدالت نےکمیٹی سے فوری طورپرسفارشات طلب کرلی۔ چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب، صدرہمایوں احسان سمیت دیگرپرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔

یہ بھی دیکھیں:

مزیدخبریں