ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی خواتین نےایک دوسرے کے کاغذات چیلنج کردئیے

 تحریک انصاف کی خواتین نےایک دوسرے کے کاغذات چیلنج کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، پارٹی کے  اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگئے،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پارٹی رہنما منزہ حسن کے کاغذات چیلنج کردئیے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پارٹی کی مرکزی رہنما منزہ حسن اور خواتین کی انتخابی مہم کی سربراہ عالیہ حمزہ کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔ ڈاکٹر زرقا کی جانب سے منزہ حسن اور عالیہ حمزہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: عید پر پی ٹی آئی نے ن لیگ سے خوشیاں چھین لی 

  درخواست میں ریٹرننگ افسر سے دونوں پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منزہ حسن آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتیں۔پارٹی کی امیدوار دوہری شہریت کی حامل ہیں اور منزہ حسن نے پارٹی کو بائی پاس کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر زرقا سینٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار اور پارٹی عہدیدار بھی رہ چکی ہیں۔ منزہ حسن اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں ڈاکٹر زرقا کا نمبر 65 واں ہے۔