قیصر کھوکھر: ایل ڈی اے کا دائرہ اختیار صرف لاہور تک محدود کرنے کی سمری ارسال کردی گئی ۔ شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ کو نکالنے کی تجویزدے دی گئی
محکمہ بلدیات نے ایل ڈی اے کا لینڈ یوز اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے دائرہ اختیار صرف لاہور شہر تک محدود کرنے کی سمری ارسال کردی۔ایوان وزیر اعلیٰ کو ایل ڈی اے کا دائرہ اختیار صرف لاہور شہر تک محدود کرنے کی سمری موصول ہو گئی ۔
سمری میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار سے شیخوپورہ قصور اور ننکانہ کا نکالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس وقت ایل ڈی اے شیخوپورہ قصور اور ننکانہ کے لینڈ یوز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر این او سی جاری کرتا ہے۔
نئے رولز کے تحت ایل ڈی اے صرف لاہور شہر کے لینڈ یوز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی جاری کرے گا ۔