زاہد چوہدری: وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کے ری ویمپ کئے گئے حصے جلد مکمل ہونے کی نوید سنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل ہوتے ہی یہ شعبے کھول دیئے جائیں گے دونوں ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام آخری مرحلہ میں ہے۔
وزیر صحت نے میو ہسپتال میں آئی وارڈ اور لیڈی ایچی سن ہسپتال میں آؤٹ ڈور بلاک کا معائنہ کیا۔
میو ہسپتال میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے وزیر صحت کو بریفنگ دی۔ سلمان رفیق نےکہا کہ دونوں ہسپتالوں کے ری ویمپ ہونے والے شعبوں کو جلد کھول دیا جائے گا ۔ ری ویمپنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔
اس موقع پر پروفیسر اسد اسلم خان ، پروفیسر محمد معین، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر ابرار اشرف موجودتھے۔ ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹر ناصر چوہدری بھی موجود تھے ۔