ڈیزل مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز   نے ازخود کرائے بڑھا دیئے 

18 Jul, 2024 | 10:48 PM

 اسوہ فاطمہ :  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا،ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے لوکل ٹرانسپورٹ اور بسوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافہ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے لوکل ٹرانسپورٹ اور بسوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافہ دیکھنے کو نظر آ رہا ہے ۔  مختلف شہروں کی جانب جانے والی بسوں کے کرایوں میں سو سے تین سو تک اضافہ کردیا گیا ۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ تو صرف دس روپے کیا گیا لیکن شہر میں چلنے والی چنگ چی ٹرانسپورٹ اور انتر سٹی بسوں، ویگنوں کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سینکڑوں روپے کا اضافہ کر دیا۔

سکھر جائے والے مسافروں نے بتایا کہ پہلے سکھر کا کرایہ 2500 روپے تھا، آج ٹرانسپورٹر سکھر کا کرایہ  3000 روپے مانگ رہے ہیں۔ لاری اڈے اور دیگر اڈوں سے جانے والی انٹر سٹی بسوں نے ہر شہر کے لئے کرایہ سو سے چار سو روپے تک بڑھا دیا ہے۔ 

مسافروں کو کرایوں مین اچانک اضافہ سے ہولناک دھچکا لگا ہے۔  حکومت اس من مانے اضافے کو روکنے میں اب تک ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ 

کرایوں میں من مانے اضافے کا سلسلہ صرف انتڑسٹی ٹرانسپورٹ تک ہی محدود نہیں، لاہور شہر میں چلنے والی چنگ چی ٹرانسپورٹ کے مالکوں نے بھی پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد سے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت  نے اب تک اس من مانی کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔

مسافروں کی حکومت سے بڑھاۓ گئے کرایوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی  مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں خودساختہ اضافے سے ہمارے لیے سفر  کرنا  دشوار بنا دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں