درنایاب :پی ایچ اے لاہور کا جدید فن لینڈز کی تعمیر سے شہر کو عالمی معیار کی سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔گریٹراقبال پارک اورجیلانی باغ میں شہریوں کیلئےجدیدفن لینڈزبنائےجائینگے۔
فن لینڈزمیں شہریوں کیلئےعالمی معیارکےجھولے اور تفریحی مواقع فراہم کیےجائینگے۔ملکہ کوہسارمری میں زیرتعمیربوٹینیکل گارڈن میں بھی تفریحی مقامات بنائےجائینگے۔ڈی جی محمد طاہر وٹو نے فن لینڈز بنانے کے پلان کی منظوری دے دی۔
محمد طاہر وٹو ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ فن لینڈز بنانے کیلئےتعمیری کام رواں سال ہی شروع کر دیا جائے گا۔منصوبہ سے پی ایچ اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع کمایا ہے ۔