نئے ترقیاتی  منصوبوں میں تعمیراتی میٹریل پر نئے ایم آر ایس کا اطلاق

18 Jul, 2024 | 10:15 PM

 درنایاب: نئےترقیاتی منصوبوں اورسکیموں میں تعمیراتی میٹریل پرنئےایم آرایس ریٹس کااطلاق  ہوگیا ۔کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ایل ڈی اے ، واسا کو نئے ریٹس کے مطابق پی سی ون جمع کرانیکی ہدایت کردی گئی ۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت 10جولائی کو اے ڈی پی 2024-25کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری نے نئے ایم آر ایس ریٹس کے اطلاق کی ہدایت کی۔
چیف سیکرٹری کی ہدایات کے بعد کمشنر لاہور نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔واسا پہلےسےجمع کرائےگئےپی سی ون پرنئےریٹس کےاطلاق کےبعددوبارہ جمع کرائے گا۔
کمشنر آفس ، ڈی سی آفس کو بھی نئے ریٹس کے اطلاق کے بعد پی سی ون جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر بھی نئے ریٹس کا اطلاق کیا جائے گا

مزیدخبریں