ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی، مزید 3 بلاکس میں قبضہ دینے کی ہدایت 

 ایل ڈی اے سٹی، مزید 3 بلاکس میں قبضہ دینے کی ہدایت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :ڈی جی طاہرفاروق کی زیرصدارت ایل ڈی اےسٹی بارےاجلاس ہوا۔ جس میں مزید 3 بلاکس کا جلد قبضہ دینے کی ہدایت کی گئی۔300 کنال پر ایجوکیشن سٹی اور 200 کنال پر ہیلتھ  سٹی  کا پلان بھی  زیر غور ہے ۔
اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹرجنرل کی ایل ڈی اے سٹی کے مزید 3 بلاکس کی جلد پوزیشن دینےکی ہدایت کی ۔جناح سیکٹرکے "بی، ڈی اورای" بلاک کے1ہزارسےزائدپلاٹوں کی 2ہفتوں میں پوزیشن دینےکی ہدایت کی گئی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ جن پلاٹوں کےقبضےدیئےجاچکےوہاں گھروں کی تعمیرکیلئےسہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں ساڑھے 300کنال پرمحیط ایجوکیشن سٹی اور200کنال پرمحیط ہیلتھ سٹی کےمجوزہ پلان پربریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہورمیں پہلے ایجوکیشن سٹی اور ہیلتھ سٹی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈز اور اقبال سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ایسے الاٹیز جنہوں نے ابھی تک ڈویلپمنٹ چارجز ادا نہیں کیے، ان سے ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی  گئی ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی عثمان نذر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے بریفنگ دی