وقاص احمد : محرم کے جلوس کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 14 اہلکاروں کی معافی قبول ہوگئی، ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے تمام اہلکاروں کو معاف کرنے کا حکم دیا ۔
شادمان جلوس کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے اہلکاروں کو معافی مل گئی ۔ معافی ملنے والے اہلکارتھانہ شادمان میں تعینات ہیں۔ بحال ہونے والوں میں لیاقت، امیر علی، مزمل، شیر افضل، علی فراز، شمشیر، عامر، طارق بشی، سہیل سجاد ، علی رضا، اعجاز، بلال، نوید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 9 محرم کو ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا ۔