پنجاب بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

18 Jul, 2024 | 09:14 PM

ملک اشرف: حکومت  نے  کورٹ فیس 2 روپے سے بڑھا کر 5 سو روپے کردی جس پر وکلاٗ نے صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی
پنجاب بار کونسل کے عہداروں  کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے ٹکٹ 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی ۔پانچ سو روپے فی ٹکٹ ریٹ مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں 

بار عہدیدار کا کہنا  تھا کہ ترامیم کے ذریعے ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا ۔کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء کل بروز جمعہ المبارک کو پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ۔حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے ۔

مزیدخبریں