ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

 انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: انٹرنیشنل لائرز ایسوسی اییشن کے وفد   نے  لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس  عالیہ نیلم سے ملاقات  کی اور چیف جسٹس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول  پیش کئے۔ 

وفد نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو برطانیہ میں ہونے والی  انٹرنیشنل لاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر پیر مسعود چشتی  کی قیادت میں چیف جسٹس  سے ملاقات کرنے والوں میں عاشق علی رانا ، زبیر زہیب زبیری سمیت  دیگر وکلاء شامل تھے۔