شہر میں ڈینگی کے وار جاری،مزید 2 افراد شکار

18 Jul, 2024 | 09:03 PM

 عظمت مجید: شہر میں بارشوں کے بعد ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا،24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے مزید 2 افراد کو اپنا نشانہ بنایا جبکہ ڈینگی بخار کی شدت نے 1 مریض کو مزنگ اور دوسرے مریض کو شالامار ہسپتال پہنچا دیا۔
گھنٹوں کے دوران شہر لاہور کے 1024 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بڑی تعداد میں برآمدہوئے ۔24 گھنٹوں میں پنجاب بھر کے 1312 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا

 رواں سال سے ابتک شہر میں ڈینگی کے 82 مریض رپورٹ ہوئے اور محکمہ صحت نے پنجاب بھر میں رواں سال سے ابتک 716 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں جبکہ 46 ہزار 325 افراد کو وارننگ کے ساتھ نوٹس بھجوائے

مزیدخبریں