جمال الدین: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جولائی تک ، شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 22 جولائی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔
شاہ محمود قریشی نے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس اور راحت بیکری چوک پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے بھی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ ضمانت دایر کر رکھی ہے ۔ اعجاز چوہدری نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج ان درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے آیندہ سماعت پر پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ان تمام ملزموں پر بغاوت اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔ تھانہ سرور روڑ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ نمبر 96/23 درج کر رکھا ہے۔تھانہ سرور روڈ میں راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ نمبر 109/23 درج ہے۔
مغلپورہ میں مقدمہ نمبر 1570/23 درج ہے۔