ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کرنا غیر قانونی ،ڈاکٹر تنظیموں نے دھرنے کی کال دے دی

doctor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : پی ایم اے ہاوس میں ڈاکٹرز تنظیموں کے نمائندوں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔ صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی کہتے ہیں حکومت کا رویہ آمرانہ ہے ۔ 24 جولائی کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا 
صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی ، صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی ، ڈاکٹر تنویر انور ڈاکٹر طارق میاں ، ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر علیم نواز ، ڈاکٹر ارم شہزادی ، ڈاکٹر واجد علی نےپی ایم اے ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ بورڈ آف کمشنرز کو ہٹانا ہیلتھ کیئر کمیشن کی خود مختاری کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔ ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ عدالت عالیہ نے حکومت کو پابند کیا تھا کہ بورڈ آف کمشنرز کی تبدیلی سے فاضل عدالت کو آگاہ کرنا ہوگا لیکن حکومت نے اس حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس پر عدالت سے رجوع کریں گے ۔

ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ میں تبدیلی یا تعیناتی کیلئے مشاورت نہیں کی گئی ۔ ڈاکٹر طارق میاں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو جرمانے کرکے اپنے وسائل پیدا کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے اور اتائیت  کم ہونے کی بجائے  بڑھ رہی ہے ۔

 ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر تنظیموں کے نمائندوں نے اس اقدام کے خلاف 24 جولائی کو ہیلتھ کیئرکمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ۔