ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  سبی47، خیرپور، دادو، جیکب آباد اور رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ  کے روز موسم کی صورتحال 

جمعہ  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ صبح یا  رات میں تیز ہواؤں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اورقلات میں تیز ہواؤں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران سکھر، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران دادو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔