کل برطرف کئے گئے  پولیس اہلکاروں کو آج معاف کر دیا

18 Jul, 2024 | 08:37 PM

وقاص احمد:  شادمان  میں جلوس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب رہنے والے  پولیس اہلکاروں کو  برطرفی کے ایک روز بعد معافی مل گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے اہلکاروں کو کل جلوس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب پانے جانے کی تصدیق کے بعد  نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔آج ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نے اہلکاروں کو نوکری پر بحال کرنے کاحکم دیا۔
بحال ہونے والے اہلکاروں میں لیاقت،امیر علی،مزمل،شیر افضل،علی فراز،  عامر،طارق بشیر،سہیل سجاد ،علی رضا،اعجاز،بلال،نوید اورشمشیر  شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں