ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ آف کمشنرز تحلیل کر دیا

حکومت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ آف کمشنرز تحلیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری : پنجاب حکومت کا ہیلتھ کیئرکمیشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات کا استعمال پر تنازعہ ، بورڈ آف کمشنرز ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحلیل کر دیا ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمشین کے قانون میں ترمیم پر تنازعہ کا ڈراپ سین ہوگیا ۔حکومت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ آف کمشنرز تحلیل کر دیا۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ صحت نے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قانون میں ترمیم کر کے حکومت نے بورڈ آف کمشنرز کو کسی بھی وقت ہٹانے کا اختیار حاصل کیا تھا۔ قانون میں ترمیم پر بورڈ آف کمشنرز کے ایک ممبر سینئر بیوروکریٹ سلمان صدیق پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں اور ایک کمشنر ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کچھ عرصہ قبل وفات پا گئے تھے ۔بورڈ آف کمشنرز کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ترامیمی قانون 2024 کے تحت تحلیل کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف کمشنرز ہیلتھ کیئر کے ارکان جسٹس ریٹائرڈ محمد بلال خان ، ڈاکٹر طلعت افزا، ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم، سمیع ابراہیم،ڈاکٹر محمد شفیق پتافی ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ہمیشن خان کو فارغ کیا گیا ہے ۔

 تحلیل ہونے والے بورڈ آف کمشنرز کی تشکیل 2022 میں پی ٹی آئی دور میں ہوئی تھی اور تین سالہ مدت ختم ہونے سے قبل ہی بورڈ کو تحلیل کیا گیا ہے ۔