وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی آئی خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

18 Jul, 2024 | 08:15 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی آئی خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور بچوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دہشتگردوں کی جانب سے دیہی مرکز صحت کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار سمیت 5 بے گناہ شہری شہید ہو گئے۔  سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

 شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق (عمر 44 سال، ساکن ضلع نارووال) اور سپاہی محمد جاوید اقبال (عمر 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ خانیوال) نے جام شہادت نوش کیا۔

مزیدخبریں