ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خوشاب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کے زندہ بچنے پرتشکر کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ خوشاب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹ گئی، جس سے 6 افراد ڈوب گئے،کشتی میں 10 لڑکے سوار تھے جن میں سے 4 کو بچا لیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔ دریا میں آنے والے پانی کے تیز ریلےکے باعث کشتی الٹ گئی ۔