ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ2024؛ پاکستانی سٹرینتھ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ2024؛ پاکستانی سٹرینتھ لفٹر نے تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی سٹرینتھ لفٹر نے گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ2024 قازقستان میں تاریخ رقم کردی ۔

گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ  انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ 2024 یو ایس ٹی کامینو گورسک  قازقستان میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم  کے کپتان محمد عثمان نے 85kg کلاس سینئر کیٹگری میں انکلائن بینچ پریس 132.5kg، بائسپس کرل 72.5kg، ہیک لفٹ kg225  وزن اٹھا کر بھارتی کھلاڑی کو ہرا دیا۔

انہوں نے ایک گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتا اور تاریخ رقم کرتے ہوئے وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر اپنا میڈل فلسطین کے نام کیا اور  پاکستان کا جھنڈا فلسطین کے پرچم کے ساتھ فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے پوری دنیا میں پیغام جاری کیا کے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔

 پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین منظور شاہین انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور پریزیڈنٹ عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، وائس پریزیڈنٹ وقاص ظفر انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر نے پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کی واپسی پر بھرپور جوش وخروش کے ساتھ استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔