سوشل میڈیا انفلوئنسر  انسٹا گرام ریل بناتے بناتے زندگی کی بازی ہار گئیں 

18 Jul, 2024 | 07:07 PM

ویب ڈیسک : 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز والی سوشل میڈیا انفلوئنسر  آنوی  کامدارسوشل میڈیا 'ریل' بناتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئیں 
 بھارتی  میڈیا رپورٹس کےمطابق آنوی کے انسٹاگرام کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ  67 ہزار ہے وہ  چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے طور پر ایک کمپنی میں جاب کرتی تھیں ۔ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سفر کرتےہوئے مختصر ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی تھیں ۔ ان کو ٹریول وی لاگر کے طور پر بھی  جانا جاتا تھا ۔ 
 30 سالہ آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ  مون سون  سیریز کے سفر کا آغاز کیا ۔ رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ جب آنوی مہاراشڑ کی مشہور کمبھے آبشار پہنچی تو انہوں نے  حسب معمول ویڈیو بنانا شروع کردی ۔ کھائی  کے قریب ہوکر  ویڈیو بناتے ہوئے ان کا پاوں  پھسل گیا ۔ وہ ساڑھے تین سو فٹ گہری کھائی میں گر گئیں 

ریسکیو ٹیم نے ان کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر فوری آپریشن  شروع کردیا ۔  6 گھنٹے کی طویل مشقت کے بعد آنوی  کامدار کو  زندہ حالت مٰیں کھائی سے نکالا گیا ۔ آنوی  شدید زخمی  ہوچکی تھیں ۔ ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں 

مزیدخبریں