ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی میتیں آج پاکستان پہنچیں گی

Masqat terrorist attack, Daesh attack , ISIS Terrorist attack, Masqat mosque shooting, Pakistani citizends, PIA Flight, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  عمان کے دارالحکومت مسقط میں داعش کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے چار  پاکستانیوں کی میتیں  آج وطن واپس لائی جائیں گی۔ 
 سلیمان نواز شہید  کا جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 230 کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا۔  سید قیصر عباس بخاری شہید کا جسد خاکی پرواز پی کے 226 کے ذریعے کراچی پہنچایا جائےگا۔ بعد ازاں ان کی میت پرواز پی کے 302کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچائی جائے گی۔ 
شہید غلام عباس اور شہید حسن عباس کا جسد خاکی پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایاجائے گا۔
پی آئی اے نے شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔