ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی اجلاس میں شرکت؛ محسن نقوی 20 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے

 آئی سی سی اجلاس میں شرکت؛ محسن نقوی 20 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد  : چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 20 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ 

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کے بجٹ سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی تین وینیوز پر تمام 8 ٹیموں کے میچز کے انتطامات کر رہا ہے ۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں۔