ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو اہلکار کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست

لیسکو اہلکار کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو ضرار شہید روڈ اور تاجپورہ سب ڈویژن کے اہلکاروں کوکرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔  بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہیں ، لیسکو چیف شاہد حیدر
لیسکو کینٹ ڈویژن کی سب ڈویژنز میں تعینات محمد اصغر میٹر سپر وائزر اور عبدالکبیر لائن سپرنٹنڈنٹ کرپشن میں ملوث پائے گئے۔ملازمین پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسئین کینٹ ریحان فضل نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق کرپشن او ربجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکاروں کو بلا تفریق سزائیں دی جا رہی ہیں۔ لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہیں، لیسکو ریجن سے کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں