ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن  مارکیٹ آپریشن ،2480 کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف

فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن  مارکیٹ آپریشن ،2480 کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب فوڈاتھارٹی کا خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ لاہور میں مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے  2480 کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دی گئی۔
پنجاب فوڈاتھارٹی کا خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے صدر ایریا میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں ناکہ بندی کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں 2480 کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کی گیں جبکہ 23 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 9 کو 1 لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹولنٹن میں 63 گاڑیاں اور گوداموں میں موجود 85ہزار کلو گوشت کا معائنہ کیا گیا اور ناقص گوشت کو تیاری کے بعد مختلف پکوان سنٹرز اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ گودام میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور انتہائی لازم ریکارڈ  بھی عدم موجود پایا گیا ۔