ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیے ۔
چیف جسٹس جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق 22 جولائی سے پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 5 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ 25 جولائی تک مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارِ الحق پنوں سماعت کریں گے ۔ جسٹس انوار حسین بھی آئندہ ہفتے پر سپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارِ الحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ بھی آیندہ ہفتے سماعت کرے گا ۔