’حق اور سچ کیلئے جہدو جہد جاری رکھوں گی‘ صنم جاوید کی عمر ایوب سے ملاقات

18 Jul, 2024 | 05:39 PM

طیب سیف : صنم جاوید کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے چیمبر آمد ، صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ کی عمر ایوب سے ملاقات ہوئی۔ 

عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی ۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا ، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے ۔ 

صنم جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جہدو جہد جاری رکھوں گی، لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں ۔ 

 عمر ایوب نے کہا کہ آپ کے اہل خانہ نے چودہ ماہ تک قربانی دی مشکل وقت سہا، بہترمستقبل کیلئے دعا گوہ ہوں ۔ 

مزیدخبریں