ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جیل کے اہلکاروں کے معذور بچوں کے لیے سکالر شپ 

محکمہ جیل کے اہلکاروں کے معذور بچوں کے لیے سکالر شپ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کےاہلکاروں  کے جسمانی طور پر معذور بچوں کیلئے سکالرشپ کی منظوری ہوگئی ۔جیل خانہ جات کے ملازمین کے معذور بچوں کو 72 ہزار روپے کی سکالرشپ ملے گی۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کاکہنا ہے کہ سکالرشپ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے سالانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ملازمین کے معذور بچوں کیلئے گرانٹ کی منظور دے دی۔

جسمانی طور پر معذور بچے 18 سال کی عمر تک سال میں ایک بار سکالرشپ کے اہل ہونگے۔سکالرشپ کیلئے جسمانی معذوری کا سرٹیفکیٹ اور سپیشل ایجوکیشن کے کسی ادارے میں زیر تعلیم ہونا ضروری ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے 14 اگست تک تمام اہل امیدواران کے کیسز پریزنز فاؤنڈیشن میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ہر کیس کی جانچ کے بعد ملازمین کے جسمانی طور پر معذور بچوں کی مالی معاونت کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ داخلہ ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے