علی رامے :نئے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں 178 ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ۔لاہور کو 100 ارب میں سے 20 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز جاری کیے گئے
نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق پنجاب میں 178 ارب روپے کا فنڈز جاری کیا گیا ہے
لاہور کو 100 ارب روپے میں سے 20 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈزجاری کردئیے گئے ۔۔پنجاب حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے ترقیاتی بجٹ کی مد میں صوبائی محکموں کو بجٹ آن لائن جاری کیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں سو فیصد بجٹ جاری کیا ہے ۔تمام محکمے آن لائن پورٹل پر منصوبوں کی تکمیل بارے ڈیٹا اپلوڈ کریں گے۔