ویب ڈیسک : کراچی میں ہیٹ ویو کی شدید لہر کے باعث کراچی بار ایسوسی ایشن نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا ۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشنز ججز کو خط لکھ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلاء دس روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔ کراچی ان دنوں غیر معمولی ہیٹ وے کا شکار ہے ، اس ہیٹ ویو میں وکلاء کے لیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ ان دنوں میں کالا کوٹ پر پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے ۔ گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام صحت کے لیے نقصان دے ہورہا ہے ۔
خط میں کہا گیا کہ وکلاء کو دس کے لیے بغیر کوٹ کے پیش ہونے کی اجازت دی جائے ۔