ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ کے قاتل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا

 باپ کے قاتل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے پراپرٹی کے تنازعہ پر باپ شوکت علی کو قتل کرنے کے جرم میں بیٹے عابد حسین کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ کی عدالت میں تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقتول شوکت علی کے قتل کا چالان پیش کر رکھا تھاجس میں مقتول کی بیوہ نائیداختر ،بیٹے عابد حسین اورحسنین رضا کو نامزد کر رکھا تھا۔

 عدالت میں چالان پیش ہونے پر عدالت میں سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ملزم عابد حسین کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ نائیداختر اور حسنین رضا کوشک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

 فیصلے کے بعدپولیس ملزم عابد حسین کو اپنی حراست میں جیل لےگئی ۔ ملزمان کے خلاف دو ہزار بائیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزمان اور مقتول کے درمیان  پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا جس پرفائرنگ کرکے مقتول کو ہلاک کیاگیا۔