علی رامے :سرکاری افسران کے لیے بجلی بل کم کرنے کے لیے سولر پینل پروگرام، 60 کروڑ روپے مالیت سے شروع ہونے والے پروگرام پر ڈی جی ایم اینڈ ای نے رپورٹ جاری کردی۔
بجلی کے بلوں کی بچت کے لیے جی او آر ون میں سرکاری رہائش گاہوں میں سولر پینل کا پروگرام شروع کیا گیا ۔جس میں پلان سے ہٹ کر سولر پینل لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈی جی ایم اینڈ ای کی اعتراضات پر مبنی مانینٹرنگ رپورٹ جاری کردی ۔پی سی ون میں ڈی 6mm کیبل منظور کی گئی جبکہ استعمال 4mm کیبل کی جارہی ہے ۔سرکاری گھروں میں 15 کی وی سسٹم کی تنصیب بغیر پلاننگ کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سولر کی تنصیب پر تکنیکی معاملات پر اعتراضات بھی اٹھائے گئے ۔مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نے انرجی ایفشینسی ایجنسی سے جواب مانگ لیا ہے ۔پنجاب حکومت سرکاری افسران کے گھروں کو 60 کروڑ روپے خرچ کرکے سولر پینل لگا رہی ہے ۔